وزیراعظم کی ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگرد حملے کی مذمت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے قافلے پر ہونے والے خود کش دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کے مکمل طور پر خاتمے کیلئے پر عزم ہے، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ ڈی آئی خان میں خود کش بمبار نے اپنی گاڑی سکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More