وزیراعظم شاہ چارلس کی تاج پوشی میں شرکت کیلئے لندن روانہ

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی تاج پوشی میں شرکت کیلئے تین روزہ غیر ملکی دورے پر لاہور سے لندن روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے براہ راست لندن پہنچیں گے جہاں وہ ہفتے کو برطانوی حکومت کی دعوت پر بادشاہ کی تاج پوشی کی شاہی تقریب میں شرکت کریں گے۔
برطانیہ روانگی سے قبل ایک بیان میں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات مشترکہ تاریخ میں پیوست ہیں اور دونوں ممالک کے مابین کثیرالجہتی روابط کئی دہائیوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ برطانوی شاہی خاندان ہمیشہ پاکستان کا عظیم دوست رہا ہے، کنگ چارلس تھری کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کےعلاوہ میں دولت مشترکہ رہنماؤں کی کانفرنس میں بھی شرکت کروں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر عالمی رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت اور تبادلہ خیال کا موقع بھی میسر آئے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی برطانیہ میں نوازشریف سے بھی ملاقات ہوگی ، وزیراعظم موجودہ سیاسی معاشی اور پارٹی کی صورتحال سے نوازشریف کو بریف کریں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More