وزیراعظم ایک روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے

مظفر آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر مظفر آباد پہنچ گئے ۔ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں ۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ آزاد کشمیر کے دوران نیلم جہلم پروجیکٹ کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کو آزاد کشمیر میں حال ہی میں ہونے والے احتجاج اور مظاہروں کے دوران پہنچنے والے نقصان پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
شہباز شریف مظفر آباد میں آزاد کشمیر کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں آزاد کشمیر کی گزشتہ دنوں کی صورتحال پر گفتگو کا امکان ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی اس کے علاوہ اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز سے آزاد کشمیر میں سستی بجلی اور سستے آٹے کی فراہمی کے لیے جاری احتجاج ختم کردیا گیا۔ احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے تھے جس کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار جاں بحق اور 90 دیگر افراد زخمی ہوئے تھے۔
ہڑتال اور احتجاج کی وجہ سے آزاد کشمیر بھر میں تمام کاروباری مراکز، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More