بیجنگ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کے سرکاری دورے کے دوسرے مرحلے میں چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔
بئیجنگ کیپیٹل انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ اور بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم کی بئیجنگ کیپیٹل ائیرپورٹ پر استقبال ،پی ٹی وی نیوز پر آج شام 5بجکر 40 منٹ پر (پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق) نشر ہو گا۔
بئیجنگ میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم چینی صدر ، وزیراعظم اور چیئرمین نیشنل پیپلز کانگریس اسٹینڈنگ کمیٹی سے الگ الگ ملاقات کریں گے ۔
چین اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے کئی ۔مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔
بیجنگ وزیراعظم کی چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔