وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے انڈیپینڈینس پیلس پہنچ گئے

آستانہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے آستانہ کے انڈیپینڈینس پیلس پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز کاانڈیپینڈ پیلس پہنچنے پر قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیوف نے استقبال کیا ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف آج کی شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہء نظر پیش کریں گے۔
بعد ازاں وزیراعظم ایس ای او پلس سمٹ میں بھی شریک ہوں گے اور نیشنل اسٹیٹمنٹ دیں گے ۔آج وزیراعظم کی قازقستان کے صدر عزت مآب قاسم جومارت توکائیوف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More