وزیراعظم نے ملک میں جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہو گا، وزیراعظم کو بجلی کی طلب ورسد اور لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں بجلی چوری کیخلاف جاری کاررائیوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں صوبوں میں بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں اعلانیہ یا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری بے حال ہیں اور شدید گرم موسم کے دوران بجلی کی بندش نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا ہے۔ شہر قائد سمیت ملک کے کئی چھوٹے بڑے شہروں میں لوگ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More