اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اورتجارتی حجم بڑھانا چاہتے ہیں ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں تا کہ معیشت بہتر ہو سکے ۔تجارتی حجم بڑھائیں گے ۔استنبول کوئٹہ ریل روڈ کو بہتربنائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا ۔آئی ایم ایف کے تمام مطالبات پورےکر چکے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرامید ہوں آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی کے ساتھ طےہو جائیں گے ۔گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی صریحاً خلاف ورزی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام بہت بہادرہیں ۔وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد کئی چیلنجز درپیش تھے ۔گزشتہ سال سیلاب سے لاکھوں لوگ متاثر ہونے ،ترکیہ نے بھرپور مدد کی ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے ۔