اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات میں جو فیصلہ ہوا اس کے سامنے سرتسلیم خم کریں گے۔
شرقپور میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے 190 ملین پاؤنڈ برطانیہ کے اکاؤنٹس میں موجود تھے، برطانوی ایجنسی نے اشتہار لگایا کہ یہ پیسا پاکستان کے عوام کا ہے اور وہاں کے خزانے میں جائے گا، یہ پیسہ اسٹیٹ بینک میں آتا تو بالکل ٹھیک بات تھی، لیکن پی ٹی آئی حکومت لندن میں جا کر اس طرح اس کیس میں پارٹی بنی جیسے شادی میں بن بلائے مہمان آ جاتے ہیں۔
انہوں کہا کہ نے کہا کہ وہ پیسا پاکستان کے خزانے میں آنے کے بجائے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں چلا گیا، بند لفافہ کابینہ میں لے جایا گیا، کابینہ کے ایک دو وزیروں کے سوا سب نے بند لفافے پر منظوری دے دی، خدا نہ کرے اس بند لفافے میں یہ لکھا ہوتا کہ ہم کشمیر کا سودا کر رہے ہیں توکیا کابینہ سے ایسے ہی آنکھیں بند کرکے دستخط لے لیے جاتے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک کے ساڑھے چار سال ضائع کیےگئے، 2018میں پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش کی گئی ۔نوازشریف کو جیل بھیجا گیا، اپوزیشن کو دیوار سے لگایا گیا، ماضی کے حالات پر دل آج خون کے آنسو روتا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی ضرور ہے ، میرا بس چلے تو راتوں رات ختم کردوں۔