وزیراعظم کا ملکی برآمدات کو 60 ارب ڈالر سالانہ پر پہنچانے کا ہدف

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات کو 60 ارب ڈالر سالانہ پر پہنچانے کا ہدف دے دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی ترقی برآمدات بورڈ کا اجلاس ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزارتِ تجارت و متعلقہ ادارے 3 برس میں برآمدات کے 60 ارب ڈالر کے ہدف کے لئے عملی اقدامات کریں، گزشتہ مالی سال ملکی برآمدات 30 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں، حکومتی پالیسیوں کی بدولت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) برآمدات 3.2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں جو خوش آئند امر ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے سب کو محنت کرنا ہے، ایف بی آر کی جانب سے برآمد کنندگان کے ریفنڈز میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے برآمد کنندگان کے مسائل کو آئندہ 2 ہفتے میں حل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More