ای-آفس کا مقصد عوام کو بہترین سروسز اور نظام میں شفافیت لانا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ای-آفس کے استعمال کا اصل مقصد عوام کو بہترین سروسز کی فراہمی ، اور حکومتی نظام میں شفافیت لانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی زیر صدارت وفاقی حکومت کی وزارتوں اور اداروں کو الیکٹرانک-آفس (E-Office) پر منتقل کرنے کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا ۔
اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ای-آفس کے استعمال کا اصل مقصد عوام کو بہترین سروسز کی فراہمی ، اور حکومتی نظام میں شفافیت لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاغذ کا استعمال کم سے کم ہونے سے ماحول پربھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ای آفس پر منتقلی سے ملکی خزانے کے اربوں روپے بچائے جاسکیں گے ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ای آفس کو استعمال میں آسان اور محفوظ بنایا جائے ۔ وزیر اعظم نے چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ تعاون کے معاہدے کے حوالے سے امور پر پیشرفت تیز کرنے کی ہدایت بھی کی ۔اجلاس کو ای آفس کے نظام اور اسکے نفاذ اور اصلاحات پر پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ای-آفس کے نفاذ کی کامیابی جانچنے کے حوالے سے کی-پرفارمینس انڈیکیٹرز ترتیب دئے جا رہے ہیں ؛ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی اوورہالنگ پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More