پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ سے قبل ہونے والی بارش رُک گئی

پالے کیلے (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل ہونیوالی بار ش رک گئی ۔
میچ سے 2 گھنٹے قبل کینڈی میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرے کے دوران بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔
گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے 70 فیصد بارش کی پیشگوئی کی تھی تاہم میچ کے دوران 1 گھنٹہ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔تازہ پیشگوئی کے مطابق دن 2 سے 3 بجے کے درمیان بارش کے 40 سے 60 فیصد چانس ہیں جبکہ دن ساڑھے 3 بجے کے بعد کینڈی میں بارش کا امکان 20 فیصد سے کم رہ گیا ہے۔
یاد رہے کہ کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دوپہر 2:30 بجے مدمقابل آئیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More