خصوصی فوجی آپریشن کا حقیقی مقصد روس، اس کے عوام اور اس کی تاریخی سرزمین کو لاحق خطرات سے بچاناہے،صدر پوٹن

ماسکو(پاک ترک نیوز)
روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہاہے کہ روس اور اس کے عوام کو اس کی تاریخی سرزمین کو لاحق خطرات سے بچانا خصوصی فوجی آپریشن کا حقیقی مقصد ہے۔
روسی رہنما نے روسی طلباء کے دن کے موقع پر اپنی تقریر میں کہاہے کہ خصوصی فوجی آپریشن کا مقصد جیسا کہ میں پہلے بھی کئی بار کہہ چکا ہوں بنیادی طور پر عوام اور خود روس اور ہماری سرزمین کو لاحق خطرات سے بچانا ہے۔ ہم ایسا کچھ بھی ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ صدر نے اپنے وطن اور اپنے ہم وطنوں کے دفاع کے لیے لڑائی میں حصہ لینے پرنوجوان طلبا اور ان کے ساتھی فوجیوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے نوجوانوں کی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) میں اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کے عزائم کی بھی تعریف کی۔
پوٹن نے کہا کہ میں آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور فیڈرل سیکیورٹی سروس کے لیے کام کرنے کی آپ کی خواہش کو یقینی طور پر مدنظر رکھوں گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More