اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ایم ایل ون منصوبے کے نظر ثانی شدہ پی سی ون کی منظوری دیدی گئی ۔
تفصیلات کےمطابق سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) نے ایم ایل ون ریلوے منصوبے کیلئے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری دےدی، جو کہ 6.7 بلین ڈالر مالیت کے چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کا ایک اہم جزو ہے۔
ایک بیان کے مطابق، CDWP نے اب اس منصوبے کو حتمی منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل (ECNEC) کی ایگزیکٹو کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔
حویلیاں ڈرائی پورٹ پراجیکٹ کو بھی ایم ایل ون منصوبے کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا، سی ڈی ڈبلیو پی نے 82.2 بلین روپے کے سات چھوٹے منصوبوں کی بھی منظوری دی اور 9.2 بلین روپے کے تین منصوبے منظوری کے لیے ایکنک کو بھیجے۔
مظفرآباد مانسہرہ ایکسپریس وے کا 58 ارب روپے کا منصوبہ اور میرپور منگلا روڈ کا 9.2 ارب روپے کا منصوبہ بھی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا ہے۔