ماسکو (پاک ترک نیوز)
روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ٹرانس سائبیرین اور بائیکال-امور ریلوے کی تیز رفتار اپ گریڈیشن اور شمالی سمندری راستے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے منصوبوں کا اعلان کر دیا
منگل کے روزوفاقی اسمبلی سے سالانہ خطاب کرتے ہوئےروسی صدر نے کہا کہ”ہمارے منصوبوں میں ریلوے کی مشرقی سمت – ٹرانس سائبیرین اور بائیکال-امور ریلوے کی تیز رفتار اپ گریڈ اور شمالی سمندری راستے کی صلاحیتوں کی تعمیر شامل ہے۔ یہ صرف اضافی کارگو بہاؤ کے لئے نہیں ہیں۔ بلکہ سائبیریا، آرکٹک کے قومی کاموں کو حل کرنے کی بنیاد بھی ہیں۔ اور مشرق بعید کی ترقی کاذریعہ بھی ہیں۔
بائیکل-امور اور ٹرانس سائبیرین ریلوے کی اپ گریڈیشن روس کے سب سے بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس منصوبے کا پہلا مرحلہ مشرق بعید میں بندرگاہوں اور سرحدی گزرگاہوں کی سمت میں دونوں ریلوے کی تھرو پٹ صلاحیت کو 144 ملین میٹرک ٹن تک بڑھانے کے لیے گنجائش فراہم کرتا ہے۔