سعودی محکمہ ٹریفک نے قوانین کی پابندی نہ کرنے پر 383 موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں

ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے سمیت دیگر ٹریفک جرائم پر ملک بھرمیں کی جانے والی کاروائیوں میں 383موٹر سائیکلیں ضبط کر لی ہیں۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ کارروائیاں ملک کے مختلف شہروں میں کی گئیں ہیں۔محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل چلانے کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنا سنگین ٹریفک جرم ہے۔موٹر سائیکل کے کاغذات نہ رکھنا، لائسنس اور ضوابط کی پابندی کرنا موٹر سائیکل چلانے والوں کے لیے بھی ضروری ہیں۔جس طرح ٹریفک قوانین گاڑیوں پر لاگو ہوتے ہیں اسی طرح موٹر سائیکلوں پر بھی لاگو ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے موٹر سائیکل چلانے کے خواہشمند شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں بصورت دیگر انکی موٹر سائیکل ضبط کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More