ترکیہ صدارتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ، بیرون ملک ووٹنگ مکمل

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے لئے بیرون ملک ووٹنگ مکمل ہو گئی ہے ۔ جس میں ابتدائی طور پر 17لاکھ 60ہزار سے زائد ترک شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔
ترکیہ کی سپریم الیکشن کونسل کے مطابق، جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے (0700GMT) تک 1.89 ملین ( 1,895,430)سے زیادہ افرادنے ترکیہ کے غیر ملکی مشنز اور کسٹم گیٹس پر اپنا ووٹ ڈالا۔تاہم بیرون ملک ووٹوں کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچنے کی توقع ہے۔
14 مئی کے انتخابات میں، کل 1,839,470 ترک شہریوں نے بیرون ملک صدارتی اور پارلیمانی دونوں انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ کی۔صدارتی انتخاب میں ووٹروں کی تعداد میں اب تک 55,960 کا اضافہ ہوا ہے۔
جو لوگ اپنے ملک میں مخصوص وقت کے اندر ووٹ ڈالنے سے قاصر ہیں وہ شام 5 بجے تک کسٹم گیٹس پر ووٹ ڈال سکیں گے۔
بیرون ملک مقیم ترک شہریوں کی ووٹنگ 20 مئی کو ملک کے 73 غیر ملکی مشنز کے 151دفاتر اور 167 پوائنٹس اور کسٹم گیٹس پر شروع ہوئی تھی۔اوورسیز ووٹنگ بدھ کی شب اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے۔ اس کے بعد جو لوگ کسٹم گیٹ پر ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں وہ 28 مئی کوشام 5 بجے تک ووٹ ڈال سکتے ہیں ۔ وزارت خارجہ کے مطابق دوسرے راؤنڈ کے لیے 3,461 بیلٹ بکس لگائے گئے تھے۔
قبل ازیں 14 مئی کے انتخابات میں 18لاکھ شہریوںنے بیرون ملک ووٹ ڈالے تھے۔ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں جرمنی جو ترکیہ کے تارکین وطن کا سب سے بڑا گھر ہے کے 15لاکھ اہل ووٹروں میں سے 65فیصد ووٹرز نے اپنا ووٹ کا حق استعمال کیا تھا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More