دوسرا روسی جہاز 4روز بعد کراچی پہنچے گا

کراچی (پاک ترک نیوز) روس کا دوسرا بحری جہاز 4روز بعد کراچی کی بندرگاہ پر لنگر اندازہو گا ۔ پہلے جہاز کی ڈسچارجنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد آج واپس روانہ ہو جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق روس سے خام تیل لانے والے پہلے جہاز کی ڈسچارجنگ کا عمل آج مکمل ہو گا جس کے بعد وہ واپس روانہ ہو جائے گا جبکہ دوسرا جہاز چار روز بعد پہنچے گا ۔

پی ٹی کے انجینئر واجد حسین جنرل مینیجر انجینئرنگ نے بتایا ہے کہ منگل کی صبح 11 بجے تک 27 ہزار ٹن خام تیل ڈسچارج کرکے اسٹوریج ٹینکس میں منتقل کردیا گیا تھا۔موسم سازگار ہونے کی صورت میں ڈسچارجنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد آج بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ چھوڑ دے گا۔
جنرل مینیجر انجینئرنگ کا کہنا تھا کہ آف لوڈنگ کے عمل کی پی آر ایل کی پائپ لائن کے ذریعے ترسیل جاری ہے۔ جہاز کو موجودہ موسمی حالات کے باوجود محفوظ طریقے سے آئل جیٹی پر لنگر انداز کیا گیا ہے۔ موسم بگڑنے کی صورت میں بھی جہاز کی حفاظت کا بندوبست کیا گیا ہے۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے متعلقہ حکام نے میڈیا کو روسی خام تیل لانے والے بحری جہاز پیور پوائنٹ اور آئل پیر ٹو پر خام تیل کی منتقلی کے عمل کا معائنہ بھی کرایا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More