سوشل میڈیا سائٹس فیس بک، ٹوئٹر اور یو ٹیوب کی سروسز جزوی طور پر بحال ہونا شروع

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سوشل میڈیا سائٹس فیس بک، ٹوئٹر اور یو ٹیوب کی سروسز جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق سوشل میڈیا سائٹس فیس بک، ٹوئٹر اور یو ٹیوب کی سروسز جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے واضح کیا گیا ہے کہ ملک بھرمیں موبائل براڈ بینڈ سروس بحال ہے، انٹرنیٹ سروسز پر پابندی کی کوئی ہدایت نہیں ملی ہے۔
یاد رہے کہ تین روز قبل بھی پی ٹی اے کی ہدایت پر ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز بند کی گئی تھیں جس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ملک کے مختلف علاقوں سے سوشل میڈیا صارفین گزشتہ رات سے ایک مرتبہ پھر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے استعمال میں مشکلات پیش آنے کی شکایات کر رہے ہیں جب کہ سروس فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ وہ پی ٹی اے کی ہدایات پر عمل پیرا ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More