جنوبی افریقی بورڈ نے اسرائیلی حمایت پر انڈر 19ٹیم کے کپتان کو تبدیل کردیا

جوہانسبرگ (پاک ترک نیوز) جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کیخلاف آوار اٹھانے پر انڈر-19 ٹیم کے کپتان ڈیوڈ ٹیگر کو عہدے سے ہٹادیا۔
کرکٹ جنوبی افریقہ نے باضابطہ طور پر ڈیوڈ ٹیگر کو انڈر-19 ٹیم کپتانی سے برطرف کرنے کا اعلان کیا، جس میں ممکنہ احتجاج اور ٹورنامنٹ سے متعلق خطرات کے بارے میں خدشات کا حوالہ دیا گیا۔
جنوبی افریقی بورڈ کا کہنا ہے کہ کپتان کو قیادت سے ہٹانے کا اقدام غزہ میں اسرائیل کے اقدامات سے متعلق مظاہروں کے پیش نظر کیا گیا، ڈیوڈ ٹیگر بطور کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے کپتان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ڈیوڈ ٹیگر کو اکتوبر میں جیویش اچیور ایوارڈز میں رائزنگ اسٹار نامزد کیا گیا تھا جس کے بعد کرکٹر نے اپنا یہ ایوارڈ اسرائیل میں یہودی فوجیوں کے لیے وقف کیا، اب انہوں نے اسرائیلی فوجیوں کی حمایت میں ٹوئٹ کی ہے جس کے بعد افریقی بورڈ نے ان کے خلاف ایکشن لیا۔19 جنوری سے شروع ہونے والے انڈر-19 ورلڈکپ کے دوران فلسطین کے حق میں مظاہروں کا بھی امکان ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقی حکومت نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر مقدمہ بھی دائر کر رکھا ہے جس پر ابتدائی سماعت کو ملکی وزیراعظم نے قابل فخر قرار دیا تھا۔
انڈر-19 کرکٹ ورلڈکپ رواں ماہ 19 جنوری سے جنوبی افریقہ میں شیڈول ہے، قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے گزشتہ شب روانہ ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ 9 اکتوبر سے جاری اسرائیل فلسطین جنگ میں ابتک شہید فلسطینیوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، شہداء میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More