کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ملکی تاریخ کی 59ہزار پوائنٹس کی تاریخی حد عبورکرلی ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 59 ہزارنے نفسیاتی حد عبور کرلی ہے۔کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں 498 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
پاکستانسٹاک مارکیٹ میں 306 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 59 ہزار398 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 701 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 58 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 23 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 27 پیسے پر بند ہوا تھا۔