سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی بہتری ،62 ہزار کی حد بحال

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے روز بھی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔62ہزارپوائنٹس کی حد بحال ہو گئی۔
تفصیلات کےمطابق سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 1633 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 62 ہزار 496 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔امریکی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More