سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار 58ہزار کی حد عبور کر گئی

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار 100انڈیکس 663 پوائنٹس اضافے کیساتھ 58 ہزار کی حد عبور کر گیا ہے۔
سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 668 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 58 ہزار 55 پر آ گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر روپے کے مقابلے میں تنزلی کا شکار ہو گیا اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 29 پیسے کمی ہوئی اور انٹربینک میں امریکی کرنسی 285 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 294 پوائنٹس اضافے کیساتھ 57 ہزار 372 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More