ترکیہ میں تیل کی پیداوار ایک لاکھ بیرل یومیہ تک بڑھانے کا ہدف مقرر

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے شیرناک میں روزانہ تیل کی پیداوار جو طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہونے کی بنا پر کم تھی۔ اب رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام تک نئے عروج کو پہنچنے والی ہے۔
توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر الپرسلان بائراکٹر نے استنبول میں ایک روزہ افطار ڈنر میں کہا ہے کہجنوب مشرقی گبر پہاڑی علاقے میں اس وقت پیداوار تقریباً 37,000 بیرل یومیہ ہے۔ہم رمضان کے آخر تک 40,000 بیرل تک پہنچ جائیں گے۔ جبکہ ہمارا ہدف سال کے آخر تک 100,000 بیرل یومیہ کی پیداوار ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں ایک ارب بیرل تیل موجود ہے۔ ہم تیزی سے پیداواربڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سال کے آخر کے ہدف تک پہنچنے سے ترکیہ کی موجودہ پیداوار دوگنی ہو جائے گی۔
صدر رجب طیب اردوان نے دسمبر 2022 کے اواخر میں صوبہ شیرناک کے ماؤنٹ گبر میں تیل کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس ذخائر میں ایک اندازے کے مطابق 150 ملین بیرل تیل موجود ہے جس کی مالیت تقریباً 12 ارب ڈالر ہے۔اس کے بعد گزشتہ مئی میں خطے میں ایک اور ذخائر کی دریافت ہوئی۔ جس کے بارے میں سرکاری تیل کمپنی ٹرکش پیٹرولیم کارپوریشننے کہا کہ تقریباً 1 ارب بیرل اور مارکیٹ ویلیو80 ارب ڈالرتک ہے۔
ترکیہ نے 2020 سے اپنی تیل اور گیس کی تلاش کی سرگرمیاں تیز کررکھی ہیں، جب کہ گبر کا علاقہ درآمدی توانائی کے وسائل پر ملک کے بھاری انحصار کو کم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
حالیہ برسوں میں ترکیہ کی خام تیل کی پیداوار میں بتدریج اضافہ ہوا ہے جو 2022 میں تقریباً 70,000 بیرل یومیہ تک پہنچ گیا تھا۔گزشتہ سال پیداوار کا اوسط 80,000 بیرل تھا۔جبکہ ملک کو 2024 میں ملکی تیل کی پیداوار 100,000 بیرل یومیہ تک بڑھنے کی توقع ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More