جکارتہ (پاک ترک نیوز) پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں فائنل میں پہنچ گئیں، پاکستان 2011 کے بعد پہلی بار اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان اور جاپان کے 10، 10 پوائنٹس ہوگئے، جس کے بعد دونوں ٹیموں نے فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ایونٹ میں جاپان نے ملائیشیا کو 1-2 سے شکست دے دی۔
پاکستان نے ایونٹ میں چار میچز کھیلے ہیں اور تین میں کامیابی حاصل کی ہے۔
پاکستان نے ملائیشیا، جنوبی کوریا اور کینیڈا کو شکست دی، جاپان کے ساتھ میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا، پاکستان ایونٹ میں اپنا آخری میچ 10مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، 11مئی کو فائنل میں پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
سابقہ پوسٹ