تیسرا انطالیہ ڈپلومیسی فورم مارچ 2024میں منعقد ہوگا

استنبول (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہےکہ تیسرا انطالیہ ڈپلومیسی فورم (اے ڈی ایف)آئندہ برس یکم سے تین ماچ کے درمیان منعقد ہوگا۔جس میں عالمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزارت خارجہ نےایکس پر کہاہے کہ تیسرا ایڈیشن، جہاں علاقائی، عالمی اور موضوعاتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 1-3 مارچ 2024 کو ہو گا۔
اے ڈی ایف کا انعقاد اس سال کے شروع میں مارچ میں ہونا تھا لیکن فروری میں جنوب مشرقی ترکی کو ہلا کر رکھ دینے والے تباہ کن جڑواں زلزلوں کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی تھی۔ جس کی وجہ سے50 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اس فورم کا مقصد ترکی کی سفارت کاری اور خارجہ تعلقات کو فروغ دینا ہے جبکہ دیگر اقوام کے ساتھ اس کی دوستی اور تعاون کو آگے بڑھانا ہے۔ یہ فورم سفارت کاری میں انقرہ کی علاقائی اور عالمی اقدار میں حصہ ڈالنے کے لیے ہر سال ہوتا ہے۔
2022 میں، جنگ شروع ہونے کے بعد اے ڈی ایف روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور یوکرین کے دیمیٹرو کولیبا کے درمیان پہلی آمنے سامنے ملاقات کا باعث بنا تھا۔ کیونکہ فورم نے عالمی چیلنجوں پر بات کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More