پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی کل ہوگا ،زمان اورجونیئر ان

ڈونیڈن (پاک تر ک نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کل ہو گا ۔ فاسٹ بائولر عباس آفریدی آئوٹ ،زمان اور وسیم جونیئر پلیئنگ الیون میں شامل ہوںگے ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن میں شاہینوں اور کیویز کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام پانچ بجے شروع ہو گا۔
قومی فاسٹ بائولر عباس آفریدی انجری کے باعث تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شرکت نہیں کریں گے جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر کی آرام دیا گیا ہے ۔پلیئنگ الیون میں عامر جمال کی جگہ محمد وسیم جونیئر اور اسامہ میر کی جگہ محمد نواز کو شامل کیا گیا ہے۔ انجری کے باعث دستیاب نہ ہونے والے عباس آفریدی کی جگہ زمان خان کو موقع دیا گیا ہے۔
5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اب تک نیوزی لینڈ کو 0-2 سے برتری حاصل ہے۔
یاد رہے کہ عباس آفریدی کو پیٹ کے درد کی وجہ سے میچ میں آرام دیا گیا ہے۔ سیریز کے آخری دو میچز میں شمولیت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ فاسٹ باؤلر میں کسی قسم کی شدید انجری کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More