دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور ترین خلائی راکٹ کی تیسری آزمائشی پرواز 14مارچ کو ہوگی

کیلیفورنیا(پاک ترک نیوز) دنیا کے سب سے بڑے اور اور طاقتور ترین خلائی راکٹ کی تیسری آزمائشی پرواز 14 مارچ کو ہو گی۔
انسانی تاریخ کے سب سے بڑے اور طاقتور ترین خلائی راکٹ کی تیاری ایلون مسک کی کمپنی اسپیس کرافٹ نے کی ہے جو اس سے پہلے بھی 2 آزمائشی پروازیں کر چکا ہے جو ناکام رہی تھیں۔
سپیس کرافٹ کا تیار کردہ طاقتور ترین خلائی راکٹ اب 14 مارچ کو زمین کی مدار کی جانب پرواز کرے گا۔
قبل ازیں20 اپریل اور 18 نومبر 2023 کو اسٹار شپ کو لانچ کیا گیا مگر دونوں بار اسے ناکامی کا سامنا ہوا۔ 20 اپریل کو اسٹار شپ راکٹ اڑان بھرنے کے 4 منٹ بعد دھماکے سے پھٹ گیا تھا جبکہ 18 نومبر کو چند منٹ تک اسٹار شپ کی پرواز جاری رہی تاہم لانچ کے 8 منٹ بعد ہی اس سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
اس پرواز کے دوران سٹار شپ سپیس کرافٹ زمین کے مدار تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا اور جب وہ دھماکے سے پھٹا تو سطح زمین سے 92 میل کی بلندی پر تھا تاہم اسپیس ایکس کو توقع ہے کہ اس بار اسٹار شپ زمین کے مدار کے گرد اپنی پرواز مکمل کرنے میں کامیاب ہو گا۔
آزمائشی پرواز کے دوران راکٹ کا بوسٹر لانچ کے 3 منٹ بعد الگ ہو کر خلیج میکسیکو میں گرے گا جبکہ راکٹ خلا میں زمین کے گرد چکر لگا کر بحر ہند میں لینڈ کرے گا، یہ سفر ایک گھنٹے کے دوران مکمل ہو گا۔
واضح رہے کہ اسٹار شپ 2 حصوں پر مشتمل ہے جس میں سے ایک سپر ہیوی بوسٹر ہے جو ایسا بڑا راکٹ ہے جس میں 33 انجن موجود ہیں جبکہ دوسرا اسٹار شپ اسپیس کرافٹ ہے جو بوسٹر کے اوپر موجود ہے جو اس سے الگ ہو جاتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More