امریکہ آئرلینڈ کے درمیان ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ،پاکستان کی سپر ایٹ میں رسائی کی امیدیں دم توڑنے لگیں
فلوریڈا (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024میں امریکہ اور آئرلینڈ کےدرمیان ہونے والے میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے ۔وقفے وقفے سے پاکستان کی سپر ایٹ میں رسائی کی امیدیں معدوم ہونے لگیں ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی فلویڈا میں لوڈرہل اسٹیڈیم میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی 2024کے گروپ اے میں امریکہ اور آئر لینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے ۔بارش کے باعث پاکستان کی سپرایٹ میں پہنچنے کی امیدوں دم توڑتی نظر آ رہی ہے ۔بارش کے باعث میچ نہ ہونے کی صورت میں پاکستان سپرایٹ کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا ۔
قومی ٹیم کیلئے امریکا اور آئرلینڈ کا میچ اہم ہے اگر اس میچ میں امریکی ٹیم فتحیاب ہوئی تو پاکستانی ٹیم کی گھر واپسی کا ٹکٹ کنفرم ہوجائے گا جبکہ آئر لینڈ کی ہار کی صورت میں قومی ٹیم آئرلینڈ کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرسکتی ہے۔