ترک ایوی ایشن کمپنی نے تربیت اور سول مقاصد کے لئے جدید طیارہ بنا لیا

برسا (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کی ایوی ایشن کمپنی یوکاکسان ایئر کرافٹ سسٹمز نےاعلان کیا ہے کہ اس کے جدید ترین تربیتی اور عمومی مقاصد کے لئے استعمال ہونےوالے طیارے ٹرائے T200 کے ٹیکسی ٹیسٹ مکمل ہو گئے ہیں۔
ترکیہ کےشمال مغربی صنعتی صوبے برسا میں واقع یوکاکسان ایئر کرافٹ سسٹمز کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ”ہمارے طیارے نے کامیابی کے ساتھ ایک اور عمل مکمل کر لیا ہے۔ یہ ترک شہری ہوابازی کے لیے ایک اہم دن تھا۔ ٹیکسی ٹیسٹ کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا۔
یوکاکسان کے سی ای او ایمری بالسی نےترک میڈیاکو بتایا کہ طیارے کو تیار کرنے کا منصوبہ چار سال قبل شروع کیا گیا تھا۔اور انجن کے ٹیسٹ کے بعد اب ٹیکسی کے ٹیسٹ بھی کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئے ہیں۔ جبکہ آگے کا عمل اب فلائٹ ٹیسٹوں پر مشتمل ہے۔
بالسی نے نوٹ کیا کہ 430 کلوگرام کرب وزن کے ساتھ ٹرائے T200 میں اپنی کلاس کی سب سے طاقتور تکنیکی خصوصیات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کاربن کمپوزٹ باڈی، گلاس کاک پٹ، اور "مضبوط ایرو ڈائنامکس” شامل ہیں۔
بالسی نے کہاہمارامنصوبہ ہے کہ سال 2023 میںٹیسٹ اور سرٹیفیکیشن کےکام کی تکمیلکی جائے۔ اور 2024 میں طیارے کی بڑے پیمانے پر پیداوار اور فروخت شروع کی جائے۔ٹرائے 200ٹی ہوائی جہاز کو پائلٹ کی تربیت، زراعت اور مشاہدے سمیت متعدد سولمقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More