ترک صدر کا 9مئی کا دورہ امریکہ نئی تاریخ تک ملتوی

استنبول(پاک ترک نیوز)
ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ امریکہ جو ابتدائی طور پر 9 مئی کو ہونا طے شدہ تھا۔ اب ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ اب اس دورے کی نئی تاریخ دونوں ملک باہمی مشاورت کے ساتھ از سر نو کریں گے ۔
ترکیہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان اونکو کیسیلی نے ہفتہ کی صبح صحافیوں کو بتایا ہےکہہمارے صدر کا دورہ امریکہ جو 9 مئی کو طے تھا۔ اب بعد کی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ جو کہ دونوں فریقوں کے لیے زیادہ آسان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شیڈول کی عدم مطابقت کی بنا پر اس دورے کو آگے کیا گیا ہے۔
سفارت کار نے کہا کہ ترکیہ اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کی تیاری کے لیے دونوں ملکوں کو وقت درکار ہے ۔ تاہم یہ بات واضح رہے کہ دورہ منسوخ نہیں بلکہ دونوں ملکوں کی مشاورت سے ملتوی کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More