ترک حکمران جماعت کی نظریں انتخابات سے قبل ڈی ایس پی کے ساتھ اتحاد بڑھانے پر مرکوز

 

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک حکمران جماعت اے کے پارٹی کی نظریں انتخابات سے قبل ڈیموکریٹک لیفٹ پارٹی (ڈی ایس پی )کے ساتھ اتحاد کو بڑھانے پر ہیں۔
ڈیموکریٹک لیفٹ پارٹی (ڈی ایس پی) حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کے عہدیداروں کے درمیان ملاقات ہوئی کیونکہ وہ قبل از انتخابات اتحاد کو بڑھانے کی کوشش کر رہے تھے۔
حکمران جماعت اے کے پارٹی کے قائم مقام چیئرپرسن بن علی یلدرم، اور ڈپٹی چیئرپرسن اور پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے دارالحکومت انقرہ میں پارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں ڈی ایس پی کے سربراہ اندر اکسکل نے ان کا استقبال کیا۔
اس ملاقات کے موقع پر ڈیمو کریٹک لیفٹ پارٹی کے سربراہ اکسکل کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پارٹی کی بورڈ میٹنگ کے دوران عوامی اتحاد میں شامل ہونے کی تجویز پر تبادلہ خیال کریں گے اور بعد میں اپنے فیصلے کا اعلان کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More