کیف (پاک ترک نیوز)
یوکرین کی کابینہ نے چھ نائب وزیر دفاع اور ایجنسی کے ریاستی سکریٹری اور یوکرائنی پارلیمنٹ میں حکومت کے نمائندے تاراس میلنیچک کو برطرف کر دیا ہے۔
تازہ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے نائب وزرائے دفاع ولادیمیر گیوریلوف، وٹالی ڈینیگا، انا مالیار، روستیسلاو زیملنسکی، ڈینس شراپوف اور آندرے شیوچینکو کو برطرف کرنے کا حکم دیا ہے۔ اور ساتھ ہی یوکرین کی وزارت دفاع کے ریاستی سیکرٹری کونسٹنٹین واشچینکو کو بھی برطرف کر دیا گیاہے۔جبکہ صرف پہلے نائب وزیر دفاع الیگزینڈر پاولیوک کو انکےا عہدہ برقرار رکھا گیا ہے۔
قبل ازیں ستمبر کے اوائل میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا تھاکہ انہوں نے وزیر دفاع الیکسی ریزنیکوف کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی جگہ رستم عمروف کو تجویز کیا ہے جو یوکرین کے اسٹیٹ پراپرٹی فنڈ کے انچارج تھے۔ یاد رہے کہ یوکرین میں بدعنوانی کے اسکینڈلز کے سلسلے میں وزارت دفاع اور خود ریزنیکوف کو اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
سابقہ پوسٹ
بائیڈن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں اضافہ کی حمایت کا اعادہ کرینگے، جان کربی
اگلی پوسٹ