امریکہ کی سعودی عرب کو جوہری توانائی منصوبے میں تعاون کی پیشکش

ریاض (پاک ترک نیوز) امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کوجوہری توانائی منصوبے کیلئے تعاون کی پیشکش کی گئی ہے ۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل کاکہنا ہے کہ سعودی عرب سویلین جوہری پروگرام تیار کر رہا ہے، اور اس میں تکنیکی معاونت کیلئے بولی لگانے والوں ممالک میں امریکہ کو ترجیح دی جائے گی۔
سعودی وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے ساتھ گزشتہ روز ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ اور ممالک بھی بولی لگا رہے ہیں، اور ہم دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ اپنا پروگرام وضع کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ بعض امور پر ہمارے اختلافات ہیں، لیکن ہم ایک ایسا طریق کار تلاش کرنے پر کام کر رہے ہیں جس کے ذریعے ہم سویلین جوہری ٹیکنالوجی پر مل کر کام کر سکیں۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے اپنے پاس موجود یورینیم کو افزودہ کرنے اور پھر ایندھن فروخت کرنے کے لیے امریکی ٹیکنالوجی کی درخواست کی ہے، بصورت دیگر وہ مدد کے لیے چین، روس یا فرانس کی طرف دیکھ سکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More