امریکہ یوکرین کو ایک ارب 80کروڑڈالر فوجی امداد دے گا

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ یوکرین کوروس کیخلاف جنگ کیلئے ایک ارب 80کروڑ ڈالر فوجی امداد دے گا۔
اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ بہت جلد یوکرین کے لیے 1.8 ارب ڈالر کی فوجی امدادی پیکج کا اعلان کرے گا جس میں پیٹریاٹ سسٹم بھی شامل ہوگا۔
امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امدادی پیکج کی تفصیلات بیان کی ہیں۔فوجی امدادی پیکج میں پیٹریاٹ میزائل بیٹری کے علاوہ یوکرین کے جنگی طیاروں کے لیے پریسیشن گائیڈڈ بم بھی فراہم کیے جائیں گے۔
دوسری جانب بتایا گیا کہ یوکرین صدر ولادیمیر زیلنسکی جلد امریکہ کا دورہ کریں گے جہاں ان کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات ہو گی ۔
یوکرینی صدر کے ترجمان نے اس حوالے سے کوئی جواب دینے سے گریز کیا ہے جبکہ سیکیورٹی خدشات یوکرین کے صدر کو اپنا منصوبہ تبدیل کرنے پر مجبور بھی کر سکتے ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More