لندن یونیورسٹی نے آکسفورڈ اور کیمبرج کو پیچھے چھوڑ دیا ،دنیا کی دوسری بہترین یونیورسٹی قرار

لندن (پاک ترک نیوز) لندن یونیورسٹی نے آکسفورڈ اور کیمبرج کو پیچھے چھوڑ دیا ۔دنیا کی دوسری بہترین یونیورسٹی بن گئی ۔
امپیریل کالج لندن کو پہلی بار آکسفورڈ اور کیمبرج کو ہرا کر برطانیہ کی اعلیٰ ترین یونیورسٹی اور دنیا کی دوسری بہترین یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے۔
ایک نئی بین الاقوامی لیگ ٹیبل سے پتہ چلتا ہے کہ امپیریل نے آکسبرج کے برسوں کے تسلط کو ختم کر دیا ہے، اور دنیا میں چھٹے مقام سے دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
امریکہ کی میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) اس فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے ۔
یونیورسٹی آف آکسفورڈ تیسرے اور کیمبرج پانچویں نمبر پر رہی، جبکہ یونیورسٹی کالج لندن 2025 کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں نویں نمبر پر آیا ۔ ٹاپ ٹین عالمی یونیورسٹیوں میں سے چار برطانوی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More