امریکی کرنسی ڈالر دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے سستا ہو کر283 روپے 68 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان سٹاک یکسچینج کے 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 47 ہزار305 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More