امریکہ نے فضائی حدود میں پرواز کرنے والی مشکوک چیز کو مار گرایا

 

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی لڑکا طیارے نے فضا میں اڑنے والی کار نما مشتبہ چیز کو مار گرایا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکی لڑاکا طیارے نے الاسکا کے اوپر ایک چھوٹی کار نما چیز کو مار گرایا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ اڑنے والی چیز کہاں سے آئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں پیش آیا جب امریکی افواج نے ایک مبینہ چینی نگرانی کرنے والے غبارے کو ملک میں کئی دن گزرنے کے بعد گرایا جس پر بیجنگ کی جانب سے کہا ہے کہ یہ آلہ موسم پر تحقیق کرنے والا طیارہ تھا جو “حادثاتی طور پر” امریکی فضائی حدود میں اڑ کر آگیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اڑنے والی چیز کو کینیڈا کی سرحد کے قریب مار گرایا ہے اور امریکی پائلٹ کا اندازہ تھا کہ اڑنے والی چیز میں کوئی انسان نہیں تھا۔
پینٹاگون نے بھی امریکی فضائی حدود میں کارنما چیز کو مار گرانے کی تصدیق کی۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی فضائی حدود میں اڑنے والی مشتبہ چیز کو امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر گرایا گیا۔
امریکی محکمہ تجارت نے 6 چینی اداروں کو بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ چینی اداروں کو پیپلز لبریشن آرمی کے ایرو اسپیس پروگراموں میں تعاون پر بلیک لسٹ کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More