سائفرکیس کا فیصلہ محفوظ، عدالت کچھ دیر میں سنائے گی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست پر سائفر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، عدالت فیصلہ کچھ دیر میں سنائے گی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں عمران خان اور رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے وکلا نے دلائل مکمل کرلیے۔
ایف آئی اے نے بھی دلائل دیے جس کے بعد عدالت نے سائفر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، یہ فیصلہ عدالت کچھ دیر میں سنائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More