چین کا دورہ خوشگوار رہا ،نگران وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہناہے کہ چین کا دورہ کامیاب رہا ۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ چین کا دورہ کامیاب رہا ۔چینی میڈیا نے بھرپور کوریج دی۔دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے ملاقات کی ۔چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے ۔20کے قریب مفاہمتی یادداشتوں پردستخط ہوئے ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چین میں روس اورکینیا کے سربراہان کے علاوہ دیگر رہنمائوں سے بھی ملاقات کی ۔چینی کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چین کی نجی کمپنیاں سرمایہ کاری کریں گی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More