لاہور(پاک ترک نیوز) بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور بہاولپور، رحیم یار خان اور قریبی علاقوں میں شام اور رات کے اوقات میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود یا خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور بہاولپور، رحیم یار خان اور قریبی علاقوں میں شام اور رات کے اوقات میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود یا خشک رہنے کی توقع ہے۔
لاہور میں آج درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ اور منگل کو 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہا، لاہور اور بعض علاقوں میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔