ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 36 فیصد اضافہ،44.6فیصد ہوگئی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح 44.6فیصد سے ہو گئی۔
11 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں قلیل مدتی افراط زر میں سال بہ سال 44.16 فیصد اضافہ ہوا، جو مئی 2023 کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے، سرکاری اعداد و شمار نے جمعہ کو ظاہر کیا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق نئے سال کے دوسرے ہفتے کے دوران 21 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 8کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
حالیہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 19 روپے 44 پیسے ،پیاز 17 روپے 29 پیسے ،چکن کی فی کلو قیمت میں 26 روپے 31 پیسے کا اضافہ ہوا، انڈے فی درجن 17 روپے 22 پیسے تک مہنگے ہوئےجبکہ ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 75 روپے تک مہنگا ہوا۔
آلو کی قیمت میں5.92 فیصد، دال مونگ قیمت میں 0.06 فیصد، کھانے پکانے کے تیل کی قیمتوں میں 0.17 فیصد جبکہ ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں0.29 فیصد اور چینی کی قیمتوں میں0.43 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More