مسجد الحرام کے نو تعمیر شدہ باب عبدالعزیز کے میناروں ہر ہلال نصب کرنے کا کام مکمل

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)
مسجد الحرام کی جاری چوتھی توسیع کامنصوبہ اپنے حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور اس میں ایک اہم پیش رفت دوبارہ تعمیر ہونے والے باب ملک عبدالعزیز کے میناروں میں دو نئے ہلال نصب کرنے کے کام کی تکمیل ہے۔
مسجد الحرام میں حرمین شریفین انتظامیہ کی ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے بتایا ہے کہ یہ کام وزارت خزانہ کے ماتحت ادارہ تعمیرات کے تعاون سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین انتظامیہ کی ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ اسلامی فن تعمیر خصوصا مسجد الحرام کی تعمیراتی خصوصیات کو اجاگر کیا جائے۔
سربراہ انتظامیہ کے سیکرٹری انجینیئر محمد الوقدانی نے کہا کہ باب ملک عبدالعزیز کے دونوں میناروں میں نصب کیے جانے والے ہلال اسلامی فن تعمیر اور خصوصا مسجد الحرام کی قابل دید علامت ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں میناروں کی لمبائی 130 میٹر سے زیادہ ہے۔
میناروں کے دونوں ہلال کی اونچائی تقریبا نو میٹر ہے اور ہر ہلال کا سٹینڈ دو میٹر کا ہے جو کاربن فائبر سے تیار کیا گیا ہے۔اس میں جھٹکا برداشت کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اسے سنہرے گلاس سے مزین کیا گیا ہے جبکہ اندرونی ڈھانچے میں فولاد استعمال ہوا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More