دنیا نے کل دیکھا کہ مصیبت زدہ انسانیت کیلئے قومیں کس طرح اکٹھی ہوتی ہیں،وزیراعظم

 

جنیوا(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کاکوہنا ہے کہ دنیا نے کل دیکھا کہ مصیبت زدہ انسانیت کیلئے قومیں کس طرح اکٹھی ہوتی ہیں، عالمی برادری نے کل شراکت داری کا بے مثال نمونہ پیش کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ بین الاقوامی ڈونر کانفرنس کی شاندار کامیابی پر سربراہان مملکت، یورپی یونین، ترقیاتی شراکت داروں کے شکر گزار ہیں، پاکستانی عوام انتونیو گوتریس کے کانفرنس میں شاندار کردار پر ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔
میاں شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جنیوا کانفرنس میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی اظہار ہمدردی نے بہت متاثر کیا، اجتماعی کوششوں سے زندگی اور امیدوں کو دوبارہ بحال کریں گے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More