پاکستان اور آذربائیجان کے اعلیٰ آڈٹ اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،صدر مملکت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے چیئرمین آذربائیجان چیمبر آف اکاؤنٹس ، ووگر گل محمدوف نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
چیئرمین چیمبر آف اکاؤنٹس آف آذربائیجان نے صدر ِمملکت کو دونوں ممالک کے سپریم آڈٹ اداروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت بارے آگاہ کیا ۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے اعلیٰ آڈٹ اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
بہترین آڈٹ طریقے ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے سے شفافیت اور مالیاتی احتساب بڑھانے میں مدد ملے گی۔
پبلک سیکٹر اکاؤنٹنگ سرکاری اداروں کے مالیاتی انتظام کا اہم جزو ہے،،،آڈٹ سرکاری اخراجات میں شفافیت اور جوابدہی کیلئے اہم ہے۔
یادداشت سے پبلک سیکٹر آڈیٹنگ کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ ہوگا،،،صدر ِمملکت نے آذربائیجان کے سپریم آڈٹ ادارے کا جائزہ لینے میں آڈیٹر جنرل کے کردار کو سراہا،،،صدرکا کہنا تھا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More