ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں، آئین کی مکمل خلاف ورزی کی جارہی ہے،عمران خان

 

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آج ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں، آئین کی مکمل خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
عمران ان کا کہنا تھا کہ حکومت انتخابات سے ڈری ہوئی ہے وہ چیف جسٹس اور عدلیہ پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے۔جب کوئی مطلوب شخص موجود نہ ہو تو اس کے خاندان کے افراد کو اغوا کرلیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم فسطائیت کی طرف بڑھ رہے ہیں جو 10 ماہ سے ہورہا ہے، پی ٹی آئی کارکنوں، سوشل میڈیا کی ٹیموں کے گھروں میں گھس کر دھمکایا گیا۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More