کوئی ایسی چیز نہیں جو آئی ایم ایف معاہدہ میں رکاوٹ ہو،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کوئی ایسی چیز نہیں جو آئی ایم ایف معاہدہ میں رکاروٹ بن جائے۔
وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی معیشت میں اتنی سکت ہے کہ عوام کوریلیف دے سکے۔ دنیا بھر میں ہر جگہ مہنگائی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ عام آمی پر بے پناہ مہنگائی کا اثرہے ۔ ملک کی باگ ڈور سنبھالی تک پچھلی حکومت نے معیشت کا دیوالیہ نکال دیا ۔ چینی حکومت کی سپورٹ انتہائی مددگار ثابت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ہماری بھرپور مدد کی اور معاشی تعاون کیا ۔آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو تسلیم کرلیا ہے ۔آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کا معاہدہ ابھی تک نہیں ہو سکا ہے ۔امید کرتے ہیں آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری دی جائے گی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مخلف چیلنجز کی وجہ سے معاشی اہداف حاصل نہ کر سکے۔ روس یوکرین جنگ کے بھی ملک کی معیشت پر اثرات پڑے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More