اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زراعت، کان کنی و معدنیات، آئی ٹی، توانائی اور دفاعی پیدوار کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کا کڑ کو ملک میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے پر خصوصی بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ۔نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ کو ملک میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے قائم خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعظم کو SIFC کے تحت بیرونی سرمایہ بڑھانے اور سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے Whole of the Government اپروچ کے بارے بتایا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس حکمت عملی کے تحت سرمایہ کاروں کو منصوبوں کیلئے ون ونڈو سہولت فراہم کی جائے گی۔
جہانزیب خان سیکرٹری عملدرآمد (SIFC) اور جمیل احمد قریشی سیکرٹری (SIFC) نے شرکت کی ۔
وزیرِ اعظم کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت زراعت، کان کنی و معدنیات، آئی ٹی، توانائی اور دفاعی پیداوار میں بیرونی سرمایہ کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
نگران وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے SIFC اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔سیاحت اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں بھی بیرونی سرمایہ کاری کی بے شمار استعداد ہے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل SIFC کی چھتری تلے ان شعبوں کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بین الاقوامی معیار کا انفراسٹرکچر کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے توانائی شعبے کی بہتری کیلئے ریگیو لیٹری سٹرکچر کو ہم عصر بین الاقوامی تقاضوں سے ہم اہنگ کیا جائے۔
پاکستان میں زراعت، کان کنی و معدنیات، آئی ٹی، توانائی اور دفاعی پیدوار کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت SIFC کے فورم کا بھرپور استعمال یقینی بنائے گی۔نگران حکومت اپنے مختصر دور حکومت میں اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کی معیشت کے استحکام اور ترقی میں صرف کرے گی۔خصوصی سرمایہ کارہ سہولت کونسل SIFC پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے ایک امید کی کرن ہے۔