تیسرا ون ڈے ، پاکستان کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے ۔
پاکستان کی جانب سے چار تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ سعود شکیل ،محمد نواز ،فہیم اشرف اور وسیم جونیئر کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔اسامہ میر ،افتخار احمد ،نسیم شاہ اور حارث رئوف کو آرام دیا گیا ہے ۔
ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ پچ کافی مختلف ہے اس لئے پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں ۔ ان کا تھا کہ مجھے امید ہے کہ ہم اچھی بیٹنگ کریں گے ۔
افغان بلے باز رحمان اللہ گرباز کو افغانستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے کیلئے ایک تین ہندسہ اننگز کی ضرورت ہے ۔ وہ ایک تھر فگر اننگز کرنے کے بعد محمد شہزاد کی جانب سے افغان ٹیم کیلئے 6سنچریاں کا ریکارڈ برابر کر سکتے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More