رواں برس دنیا بھر سے 20لاکھ سے زائد مسلمان حج کی سعادت حاصل کریں گے ،سعودی عرب

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کا کہنا ہے کہ رواں برس دنیا کے 160ممالک سے 20لاکھ سے زائد مسلمان حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔
سعودی عرب نے دنیا بھر سے آنے والے 20 لاکھ سے زائد عازمین حج کی سرزمینِ مقدس پر میزبانی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
سعودی وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے سرزمینِ مقدس میں اللہ کے مہمانوں کے شایان شان استقبال کی تیاری سے متعلق ایک دستاویزی فلم کا اجرا کیا۔ یہ دستاویزی فلم حج کے مناسک ادا کرنے کی تیاری کے موقع پرپیش کی جا رہی ہے۔
تقریب سے خطاب میں حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ اللہ مہمانوں کی شاندار میزبانی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ چند دنوں کے بعد دنیا کے تمام ممالک سے آنے والے لاکھوں مسلمان اس عظیم تلبیہ کا ورد کریں گے۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات اور نگرانی میں حاجیوں کی ہر ممکن خدمت کریں گے۔
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ دنیا بھر سے 20 لاکھ سے زائد مسلمان حج کی سعادت حاصل کرنے پہنچیں گے۔
وزیر حج و عمرہ نے بتایا کہ سعودی عرب میں مقدس مقامات میں نقل و حمل کے لیے ایک مربوط انفراسٹریکچر ترتیب دیا ہے جو 9 اسٹیشنوں اور 17 ٹرینوں پر مشتمل ہے جس میں فی گھنٹا 72 ہزار مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہے۔منی میں 21 لاکھ 92 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط دنیا کا سب سے بڑا خیمہ شہر بسایا جا رہا ہے۔
حجاج کرام کو مقدس مقامات تک لانے اور لے جانے کیلئے24 ہزار بسیں بھی موجود ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More