امریکہ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے باعث ہزاروں افراد بیروزگار

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ میں گزشتہ ماہ کےدوران آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے باعث ہزاروں افراد روزگارسے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران امریکہ بھر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے باعث 4ہزار سے زائد افراد بیروزگار ہوگئے ۔
امریکی شہریوں کی بے روزگاری کی شرح سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا میں بے روزگاری کی نئی لہر کے باعث 19 ہزار 600 افراد بے روزگار ہوئے۔ان اعدادوشمار میں 4.9 فیصد ایسے افراد تھے جن کے بے روزگار ہونے کی وجہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس تھی۔
بے روزگاری کی ایک اور بڑی وجہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو متعارف کرانا ہے جس سے کئی افراد کا کام ایک مشین سے لیا جاسکتا ہے۔ ملازمین کی نسبت جدید اے آئی ٹیکنالوجی چیٹ جی پی ٹی سستی قیمت پر کام انجام دیتا ہے۔
رواں برس دنیا بھر میں جنوری سے مئی کے مہینے کے درمیان 4 لاکھ 17 ہزار 500 ملازمین بے روزگار ہوئے جو 2020 کے بعد سے اب تک کی بدترین صورتحال ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More